237

چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے پاک چین سرحد کی بلند ترین تجارتی مقام خنجراب پاس کا دورہ

چترال (محکم الدین سے) چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پیر کے روز سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے پاک چین سرحد کی بلند ترین تجارتی مقام خنجراب پاس کا دورہ کیا۔ دنیا کے عجائبات میں شامل شاہراہ ریشم دوست ملک چین اور پاکستان کے لئے تجارتی سامان پوری دنیا تک پہنچانے کا اہم راستہ ہے اور پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔ ٹیم نے پاک چائینہ بارڈر پر باب دوستی پر حاضری دی اور اپنے چینی دوستوں سے محبت اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی موجود تھے جوکہ مردوخواتین اور بچوں پرمشتمل تھا۔ صحافیوں نے چینی دوستوں سے باب دوستی میں ہاتھ ملایا ، فوٹو گرافی کی اور پاک چین دوستی کے نعرے لگائے۔ بعدازاں صحافیوں نے سوست کے مقام پر قائم ڈرائی پورٹ پر بھی قیام کرکے پاکستان اور چین کے درمیاں تجارت کے حجم کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں