209

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری اساتذہ کی بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کر دی

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کر دی۔اس سلسلے میں ٓج سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈاکٹر شہزاد بنگش کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے اب پی ٹی سی، بی ایڈ اور ایم ایڈ کی ڈگری کا حصول لازمی نہیں۔نئے قواعد کے مطابق پرائمری سکول اساتذہ کے لیے بیچلر کی ڈگری جبکہ سیکنڈری سکول اساتذہ اور ایس ایس ٹی پوسٹ کے لیے ماسٹرز کی ڈگری لازمی ہو گی۔مزیدبرآں بھرتی کیے گئے نئے اساتذہ کو محکمہ تعلیم کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں