259

تحصیل اشکومن کے تین یونین کونسلات کے تیس اساتذہ اور تین سُپر وائزر کی تربیت

(نیوزبائی پامیرٹائّمز) گزشتہ دنوں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیلولپمنٹ ضلع غذر کی جانب سے تحصیل اشکومن میں تعلیم بالغاں کی چھ روزہ ورکشاب کا انعقاد شروع کیا گیا جس سے تحصیل اشکومن کے تین یونین کونسلات کے تیس اساتذہ اور تین سُپر وائزر کی تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام میں ان تین یونین کونسلات میں تیس سنٹر کھولے جائیں گے جن میں ہر ایک میں کم از کم پچیس ناخواندہ عورتیں تعلیم حاصل کر پائینگے اس طرح کم سے کم آٹھ سو کے لک بھگ نا خواندہ خواتین علم کے نور سے منور ہونگے۔ ورکشاب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت مس ذاہدہ طاہر اور نعت رسول مقبول کی سعادت نازنین نے حاصل کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اے ای او سرورخان صاحب محکمہ تعلیم ضلع غذر تھے۔ پروگرام میں مہمانوں کو خوش آمدید میڈم شاہانہ پروگرام منیجر این سی ایچ ڈی ضلع غذر نے پیش کیا اور پروگرام کے تٖفصیلات سے سامعین کو نوازا۔ سرورخان صاحب نے اس پروگرام کے لئے استانیوں کو مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کیا کہ وہ اس اہم کام کو کار خیر سمجھ کر اپنی ذمہ داری نبائیں گے۔ اس طرح کے پروگراموں سے فائدہ اٹھانا ہماری زمہ داری کے ساتھ ہمارا فرض بھی ہے۔ پروگرام میں ہائی سکول چٹورکھنڈ کے ڈی ڈی او جناب محبت علی شاہ اور کریم محمد خان ڈی ڈی او ہائی سکول پکورہ کی تعاون کو بھی سراہا کیا۔ شرکاء نے اس پروگرام سے توقع ظاہر کیا کہ وہ ناخواندہ خواتین کو پڑھا کر ان کو بھی علم سے منور کرینگے۔ اہل علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے پروگرام علاقے کی تعمیر وترقی میں معاون ثابت ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں