185

انسانی حقوق کے وزارت کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ کمیٹی چترال کا ایک اہم اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ )انسانی حقوق کے وزارت کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ کمیٹی چترال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ سیشن جج چیئرپرسن لیگل ایڈ کمیٹی چترال محترمہ صوفیہ وقار خٹک نے کی اجلاس میں چیئرپرسن کے علاوہ دیگر ممبران اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اسپیشل ایجوکیشن ویمن ایمپورمنٹ ممبر سیکرٹری لیگل کمیٹی چترال محترمہ نصرت جبین نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرام نے ڈپٹی کمشنر ممبر لیگل ایڈ کمیٹی چترال کی نمائندگی کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت انسانی حقوق کے کمیشن کے تحت انڈولمنٹ فنڈ قائم کیا گیا جس میں معاشرے کے انتہائی غریب نادار مفلس افراد کی قانونی مدد کرنا ہے۔ یہ فنڈ انصاف کے حصول کے لئے بیوہ، ہلاک شدگان ،معذور، یتیم اور اقلیتی خواتین و حضرات جو کہ غربت کی وجہ سے اپنا جائز مقدمہ نہیں لڑ سکتے ہے کمیٹی کو خو د یا اپنے نمایندے کی طرف سے درخواست دے سکتے ہیں مستحق افراد کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کمیٹی کے سیکرٹری کرینگے اور ماہانہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش کرینگے کمیٹی مستحق افراد کی جانچ پڑتال کے بعد انڈولمنٹ فنڈ کے لئے انسانی حقوق کے وزارت کو بھیجے گا انسانی حقوق کے وزارت مستحق افراد کے وکیل کیلئے فیس عدالتی اخراجات کا بندوبست کرنے کا پابند ہوگا لیگل ایڈ کمیٹی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا اور لیگل کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج علاقہ قاضی چترال بطور چیئرپرسن شریک ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر نمایندہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و نمایندہ سول سوسائیٹی بطور ممبر شریک ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ایجوکیشن وویمن ایمپاورمنٹ چترال ممبر سیکرٹری ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں