254

مولانا عبدالحی چترالی کی ایک اور علمی کاوش

کراچی(پ ر) عالم اسلام کے نامور اسکالرعلامہ مفتی تقی عثمانی کے عالمی شہرت یافتہ مقالے ” Reforms- Some points to Ponder “Post Crisis
کا عربی ترجمہ کتابی شکل میںمنظر عام پر آگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا تقی عثمانی نے2010 ؁ میں “World Economic Fourm”کی خصوصی دعوت پر “Switzerland” میں دنیا بھر کے ماہرین معاشیات کے سامنے یہ مقالہ انگریزی زبان میں پیش کیا تھا ۔مولانا عبدالحئی چترالی نے اس کا عربی زبان میں ترجمہ کیا ۔ مولانا چترالی کا یہ ترجمہ کتابی شکل میں1967 سے نشرواشاعت سے وابستہ دارالقلم دمشق نے ’’أسباب الأزمۃ المالیۃ وعلاجھا فی ضوء الشریعۃ الإسلامیۃ‘‘ کے نام سے چھاپ دیا ہے اور مارکیٹ میں دستیاب ہے۔معاشیات کی فیلڈ میں کام کرنے والے کئی عرب اسکالرزنے مولانا چترالی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔ اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ تر جمہ عرب دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں معاشیات کے طالبعلموں کے لئے بے حد مفیدثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ مولانا کی ایک اور کتاب ’’الرائد فی االتحریر العربی والإملاء‘‘ کا دوسرا ایڈیشن بھی چھپ کر مارکیٹ میں آچکا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا موصوف کا تعلق وادی تریج کے مشہور عالم دین علامہ پیر محمد چشتی (مرحوم)کے مردم خیز علمی گھرانے سے ہے ۔ اور مولانا عبدالحی چترالی کے عربی زبان میں مضامین اور مقالات اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں