286

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نرسنگ طالبات کا ہیڈ نرس کیخلاف مظاہرہ

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نرسنگ طالبات نے اپنی ہیڈ نرس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ آج ہسپتال کے اندر ہوئے اس مظاہرے میں نرسنگ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ نرس ان کے ساتھ تلخی سے پیش آتی ہیں اور ہاسٹل کے اندر کھانا پکانے کے علاوہ باہر سے کھانا لانے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کینٹین کا کھانا کھانے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی دیگر نرسز کو موبائل فون استعمال کی اجازت ہے تاہم سٹوڈنٹ نرسز پر بے جا پابندی لگائی گئی ہے۔احتجاج کرنے والی ان نرسز کی اکثریت کا تعلق ضلع چترال سے ہے جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ برتا جا رہا ہے لیکن بار بار کی شکایات کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں