187

گلگت،نیٹکو کی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف ،معیاری سروس کی گولڈ کیٹیگری کیلئے منتخب

گلگت /ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی خدمات کا بین الاقومی سطح پر اعتراف ، نیٹکو کا عالمی تجارتی سمتوں کے آغاز (بی، آئی،ڈی) کنونشن کے تحت ورلڈ کوالٹی کمنمنٹ (ڈبلیو،کیو،سی) کی گولڈ کیٹگری ایوارڈ کے لئے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ پیرس فرانس میں ہونے والی بین الاقومی سطح کی تقریب 21اور 22اکتوبر2017 میں نیٹکو کو دیا جائیگا۔یہ ایوارڈ دینے سے پہلے اداروں کی کارکردگی،معیار کی جانچ پڑتال،اداروں کی درست خطوط میں رہنمائی، خود انحصاری، اور درآمدی معیاری تجارت جو کہ تجارتی سمتوں کی شروعات کا حصہ ہے کے مکمل جائزے اور تحقیق کے بعد عالمی ماہرین بین الاقومی سطح پر اداروں کا اتخاب عمل میں لاتے ہیں۔نیٹکو کا انتخاب بھی بہترین قیادت ، معیار اور اختراع اور کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا ہے۔ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سفری خدمات کا سفر 43سالوں پر محیط ہے۔اس دوران 4جیپوں سے اس ادارے نے اپنے سفر کا آغاز کر کے اب اس ادارے کے سفری بیڑے میں تقریبا400چھوٹی بڑی گاڑیاں موجود ہیں۔عالمی سطح پر نیٹکو کا ایورڈ کے لئے نامزدگی دراصل گلگت بلتستان اور پاکستان کی کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں