232

پاناما کیس‘ وزیر اعظم نوازشریف عمر بھر کے لئے نااہل

سپر یم کورٹ نے پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عمر بھر کے لئے نااہل قرار دیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا ہے‘ دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے تحفظات کے باوجود فیصلہ تسلیم کر لیا ہے اور وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے‘ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیر اعظم کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا‘ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی نا اہل قرار دیا ہے‘ سپر یم کورٹ نے نیب کو نواز شریف‘ ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز‘ بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے‘ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک جج فیصلے پر عملد ر آمد کی نگرانی کرے گا‘ عدالت عظمیٰ نے صدر مملکت کو جمہوری عمل آگے بڑھانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں‘ سپر یم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو ملازمتوں کا تحفظ فراہم کیا جائے گا‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ا ور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جائنٹ انٹاروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دی تھی جس نے دوماہ کی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی تھی‘ اور سپریم کورٹ نے فریقین کی جانب سے مختلف اعتراضات کی مسلسل پانچ سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں