244

پہاڑوں پربکری چرانے کے خلاف آوازاُٹھانے پر گرفتارکریم آبادکے عمائدین کوجوڈیشنل ریمانڈپرڈسٹرکٹ جیل چترال منتقل

چترال(نامہ نگار)پہاڑوں پربکری چرانے کے خلاف آوازاُٹھانے کی پاداش میں گرفتارکریم آبادکے عمائدین کوجوڈیشنل ریمانڈپرڈسٹرکٹ جیل چترال منتقل کردیاگیاجوگذشتہ دن سے جسمانی ریمانڈپرپولیس کے تحویل میں تھے تقریبا28گرفتارافرادکوچترال پولیس نے عدالت میں پیش کرنے کے بعدجیل منتقل کردیا۔اس سے قبل پولیس اسٹیشن میں ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی کریم آبادمحمدیعقوب ،سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم سلطان شاہ اوراسرارالدین نے اس بات پرانتہائی افسوس کااظہارکیاکہ دفعہ 145کے خلاف ورزی شہزادہ حیدرالملک نے کی تھی ۔انہوں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکرڈھائی سوسے زیادہ بکریاں چراگاہ پہنچائے تے جبکہ 2007ء کے معاہدہ کے تحت کریم آبادکی 800آبادی نے اپنی تمام بکریان کوکوڑیوں کے دام فروخت کرکے پالنے کارواج ہی ختم کردیاہے جبکہ شہزادہ حیدرالملک نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں بکریان چراگاہ پہنچائے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں سیلاب آتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے انتہائی تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے حیدرالملک کی بکریاں شغورپولیس کے حوالہ کئے تھے کریم آبادکے عمائدین نے کہاکہ 145کی خلاف ورزی حیدارالملک نے کی ہے لہذاان کے خلاف بھی پرچہ چاک ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں