243

پیڈو کی طرف سے ریشن میں 200 کلو واٹ کے پن بجلی گھرکا افتتاح۔

ضلع چترال کے خوبصور ت گاؤں ریشن جو کہ گزشتہ دو سالوں سے پیڈو کی پاور ہاوس سیلاب برد ہونے کے بعد تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا۔ حکومت نے اس گاؤں کے بجلی کے مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال 200 کلو واٹ کا ایک پن بجلی گھرAKRSP-PEDO پراجیکٹ کے ذریعے تعمیر کرایا جس کاباقا عدہ ا فتتاح چترال سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ایم ۔پی ۔ اے و پارلیمانی سکریڑی برائے سیاحت حکومت خیبر پختونخواہ بی بی فوزیہ نے کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نمائندے رحمت غازی PEDO کے نمائندے AKRSP کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب بمعہ اسٹاف ، علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھیں۔ اس موقع پر ایم۔ پی ۔ اے بی بی فوزیہ نے تختی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد فیتہ کاٹ کر بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ AKRSP پیڈو پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ضیاء اللہ نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس پراجیکٹ سے ریشن کے 450 تک گھرانے ، 11 سکولز، 02 صحت کے مراکز ، 200 سے زائد دوکانیں اور 06 عبادت گاہیں مستفید ہونگے۔ AKRSP چترال کے ریجنل پراگرام منیجر نے اس موقع پر پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر اپنی پراجیکٹ ٹیم اور ریشن کی مقامی آبادی کو مبارک با د ی اور امید ظاہر کی کہ دوسرے جگہوں پر بھی بجلی گھر کے پراجیکٹ پایہ تکمیل کے مراحل میں ہیں مگر چونکہ صوبائی حکومت کے ساتھ یہ پہلا پارٹنرشپ ہے اور حکومت کی طرف سے فنڈ ز کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان پراجیکٹ کی تکمیل میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس موقع پر MPA بی بی فوزیہ نے توانائی کے حوالے سے پا کستان تحریک انصاف کی کوششوں کے حوالے سے شراکاء کو اگاہ کیا اور بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے اندر توانائی کے ضروریات اور مواقع کو مد نطر رکھتے ہوئے ان کی حکومت نے صوبے کے 12 جنوبی اضلاع جن میں چترال بھی شامل ہے 56 3منی مائیکرو ہائیڈرو پاور تعمیر کررہاہے جن میں 55 بجلی گھر ضلع چترال میں بن رہے ہیں اور یہ پراجیکٹ بھی ان منصوبو ں میں شامل ہیں۔ انہوں نے اں منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل پر AKRSP کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پا رٹی کے دوسرے رہنماؤں نے بھی اپنی مختصر خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ بد قسمتی سے گزشتہ دو سالوں کے اندر قدرتی آفات کی زیادتی کی وجہ سے ترقیاتی فنڈز زیادہ تر بحالی کے کاموں میں میں خرچ ہوگئے ۔ مذکورہ منصوبہ کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ حکومت خیبر پختونخواہ چترال کے اندر پسماندہ دہہات کو سستے داموں بجلی مہیا کرنے کے لئے ان چھوٹے منصوبوں کے لئے AKRSP چترال کو ٖفنڈز فراہم کیاہے ۔ ان منصوبوں کے علاوہ بھی توانائی کے شعبے میں حکومت چترال کے اند ر سولر سسٹم کی تقسیم ، ڈیزل جنریٹر ز اور ڑاوی جیسے بڑے منصوبوں پر بھی کام شروغ کیا ہے جو کہ طویل المدت منصوبے ہیں ۔ ان کی تکمیل سے ضلع کے اندر معاشی ترقی آئے گی۔مقامی لوگوں نے منصوبوں کے لئے مالی معاونت پر حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر AKRSP کی کوششوں کی تعریف کی کہ انہوں نے مقامی آبادی کو ساتھ لیکر ان دور افتادہ علا قوں میں توانائی کے اس اہم مسلے کو حل کرنے کے لئے کام کیا۔ ریشن کے عوام نے اس بجلی گھر کی تعمیر کے سلسلے میں رحمت غازی کے کاوشوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں