55

بریکنگ نیوز!! شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاناماکیس میں وزیراعظم پاکستان کی نا اہلی کے بعد وزیراعظم ہائوس میں جاری مشاورتی اجلاس میں میاں شہباز شریف کونیا وزیراعظم پاکستان بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔جب کہ اس سے پہلےیہ خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف کی نااہلی اور وزارت اعظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔ اسحوالے سے چودھری نثار علی خان کو دوبارہ وزیر اعظم ہاوس بلا لیا گیا۔ جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔نوازشریف، ن لیگ کیساتھ اپنی ساری زندگی داؤ پر لگائی کبھی مڑکر نہیں دیکھا لیکن مجھے سینیر ترین مشاورت میں مجھے نہیں بلایا گیا اور بن بلائے میں جاتا نہیں، نہ میں کبھی گیا، میرے لیے یہ کہنا تضحیک آمیر ہے کہ مجھے مشاورت سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 33 سال سے وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے تھے۔‎

Print Friendly, PDF & Email