204

پاکستانی قوم کے منتخب وزیراعظم کے خلاف غیرمنصفانہ فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال

چترال(نمائندہ )محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے صرف پانچ رکنی بنچ کی کروڑوں کی تعداد میں پاکستانی قوم کے منتخب وزیراعظم کے خلاف غیرمنصفانہ فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں.صادق و امیں سوایے نبی آخرالزمانؐ کے علاوہ کوئی نہیں اگر ایسا ہے تو عدالتین نچلی سطح پر صداقت وامانت کو یقینی بنائیں.چترال کے عوام میان نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور چترال کے لیے جو خدمات وزیراعظم صاحب کے ہیں وہ لایق تحسین ہیں.مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال قاید میاں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتاہے اور جمہوری عمل پر یقین رکھتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں