418

تین روزہ شیندور میلے کا  آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح وزیراعلی کے مشیر برائے سیاحت عبدالمنعیم نے کی

چترال میں تین روزہ شیندور میلے کا  آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح وزیراعلی کے مشیر برائے سیاحت عبدالمنعیم نے کیا۔ شیندور میلے میں شرکت کے لیے سینکڑوں ملکی و غیرملکی سیاح پہنچ گئے ہیں۔  دنیا کے بلند ترین مقام پر قائم گرائونڈ پر دو افتتاحی میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک چترال کی ٹیم جبکہ دوسرا گلگت کی ٹیم کے نام رہا۔میلے میں شریک سیاحوں کی رہائش کے لیے خیمے لگائے گئے ہیں جبکہ سیاح میچز کے علاوہ چترال کے قدرتی حسن اور میلے میں لگائے گئے سٹالز سے بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔ سیاحوں نے میلے کے انتظامات کو سراہتے ہوئے سڑک کی خراب حالت بارے شکایات بھی کیں اور کہا کہ میلے میں شرکت کیلئے آمد کے وقت ہر سال انہیں بونی تا شیندور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس اہم سڑک کی بحالی کی طرف چترال انتظامیہ نہ ہی محکمہ سیاحت کوئی توجہ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں