چترال ( نامہ گار) فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیراہتمام چارروزہ فری جنرل اینڈ سرجیکل کیمپ میں 1845مریضوں کا طبی معائنہ ہوا ، 32 افرادکے لاکھوں روپے کی مالیت کے آپریشن مفت کیے گئے جبکہ مریضوں کو ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال میڈیکل سنٹر میں 27جولائی سے 30جولائی تک لگایا جانے والا فری جنرل اینڈ سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔کیمپ میں ایف آئی ایف کی میڈیکل ٹیم میں شامل آرتھو، سرجری اور میڈیکل کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل