208

اتالیق جعفر علی شاہ کا دیرینہ خواب آخرکار شرمندہ تعبیر ہو ہی گیا۔ سرتاج احمد خان

چترال (شیر جہان ساحل ) گذشتہ روز چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چترال کمیونٹی ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی تعاون سے جشن لواری کے نام سے  چترال  کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک جشن منایا گیا جسمیں سابق ایم۔این۔اے چترال  اتالیق جعفر علی شاہ  کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں موجود حاضریں سے خطاب کرتے ہوئےCCDN  کے چیرمین  سرتاج احمد خان نے کہا کہ اتالیق جعفر علی شاہ مرحوم جو کہ چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر تھے اور لاواری ٹینل کا خواب سب سے پہلے اتالیق جعفرعلی شاہ مرحوم  نے ہی  دیکھا تھا جو کہ  آج شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس کی خوشی میں آج ہم یہ جشن منا رہے ہیں جو کہ اگلے سات روز تک جاری رہے گا۔ لواری ٹینل کا خواب گو کہ اتالیق مرحوم نے دیکھا تھا اور اس کے بعد بھٹو  نے اس کی سنگ بنیاد رکھی اور پرویزمشرف  نے باقائدہ کام کا آغاز کروایا اور 20 جولائی کو نوازشریف صاحب نے افتیتاح کیا۔ ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے لاواری ٹینل کی تکمیل میں حصہ لیئے۔

پروگرام میں صدر محفل کی حیثیت سے پیر معین الدین  تشریف فرما تھے۔ اپنے صداراتی خطاب میں پیر معین الدین نے تمام حاضریں کا شکریہ ادا کیا۔ اور دعا کیا کہ اللہ تعالی ان لوگوں کو دونوں جہانوں میں آباد رکھے جنہوں نے لواری ٹنل میں سنجیدگی سے حصہ ملائیے اور چترال کا سب سے بڑا مسلہ ہمیشہ ہمہشہ کے لئے حل کر دیئے۔ اور یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ یہ ٹینل چترال کے لئے خیرخواہ ثابت ہو۔ پروگرام میں شامل اتالیق کے فرزند  اتالیق حیدر علی شاہ نے کہا کہ میں آپ تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اتالیق مرحوم کی یاد میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔

پروگرام میں چترال کے مشہور فنکاران نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کئے۔ فنکاروں میں شجاع الحق، محسن حیات، عمران قیصر اور گروپ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں