276

خیبرپختونخواحکومت سرکاری ہسپتالوں کی طرز پر صوبے کے پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کالجوں کو بھی خود مختاری دینے پر غور کر رہی ہے/سی ایم

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت سرکاری ہسپتالوں کی طرز پر صوبے کے پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کالجوں کو بھی خود مختاری دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان تعلیمی اداروں میں سرکاری محکموں کی مداخلت کم کرکے انہیں آزادانہ طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جاسکے آج خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ اور کوہاٹ کی تاجربرادری کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کی اس تجویز کا بغور جائزہ لیں اور اگر اس تجویز کو قابل عمل قرار دیا گیا تو صوبائی حکومت اس بارے میں باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی جس سے کالجوں میں تعلیمی خدمات اور تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا معیار بہتر ہو گا اور کالجوں کے مجوزہ خود مختاربورڈ ادارے کے مفاد میں فوری فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں گے صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، ایم این اے شہریا ر آفریدی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ خود مختاری کی صورت میں اس طرح کے کالجوں کا انتظام ایک آزاد بورڈ چلائے گا جسے بھرتیاں کرنے، فرائض تفویض کرنے اور نصاب تعلیم منتخب کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا جبکہ اس کام میں صوبائی حکومت کا عمل دخل بالکل نہیں ہو گا وزیراعلیٰ نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل بھی غور سے سنے اور یقین دلایا کہ کالج کا ایڈمنسٹریشن بلاک ان کی تجویز کے مطابق تعمیر کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مختلف بی ایس کورسز کیلئے کالج کے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے مطالبے کے جواب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ مسئلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ بھی اُٹھا یا جائے گاکوہاٹ کی تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کی سبزی و فروٹ مارکیٹ کامسئلہ بھی جلد حل کرنے کا یقین دلایا دریں اثناء چین کی جیانگ شین الیکٹرانک ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ایک وفد نے بھی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اوران سے صوبے میں سرمایہ کاری کے ماحول اور مواقع پر تبادلہ خیال کیاوزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک پالیسی کے تحت توانائی ، انفراسٹرکچر اور بعض دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں