231

شندور پولو فیسٹیول میں ملک بھر سے اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک

29 جولائی سے شروع ہونے والے شندور پولو فیسٹیول میں ملک بھر سے اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہے جب کہ شرکا کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔چترال اور غذر کے راستے شندور میں داخل ہونے والے شائقین کو سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے پولو میچ کے ساتھ دیگر تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔فیسٹیول کے پہلے روز 2 میچز کھیلے گئے جس میں لاس پور اور غزر کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں اور میچ کا اختتام غزر کی ٹیم کی جیت پر ہوا جب کہ آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ 12 ہزار 600 فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ہزاروں خیمے لگادیئے گئے ہیں اور شندور کا میدان ایک خوبصورت شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ شندور کی وادی اپنے چاروں جانب اونچے پہاڑوں اور جھیلوں کی وجہ سے انتہائی دلکش سیاحتی مقام ہے جہاں 1936 سے باقاعدگی سے ہر سال فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں