239

نوتعمیرشدہ لوارٹنل سے سفرکیلئے انتظامیہ کی طرف سے سولہ گھنٹوں پرمشتمل نیاشیڈول جاری

چترال (نامہ نگار)نوتعمیرشدہ لوارٹنل سے سفرکیلئے انتظامیہ کی طرف سے سولہ گھنٹوں پرمشتمل نیاشیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق رات سات بجے سے دن گیارہ بجے تک لواری ٹنل بے غیرکسی وقعے کے روان دوان رہیگی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق رات سات بجے سے رات نوبجے تک چترال سے ہلکی ٹریفک دیرکی طرف سے ،نوبجے سے رات گیارہ بجے تک دیرسے چترال کی طرف ہلکی ٹریفک ،رات گیارہ بجے سے رات ایک تک چترال سے دیرکی طرف ہلکی ٹریفک ،رات ایک بجے سے تین بجے تک دیرسے چترال کی طرف ہلکی ٹریفک ،تین بجے سے صبح پانچ بجے تک چترال کی طرف سے دیرتک ہیوی ٹریفک ،صبح پانچ بجے سے سات بجے تک دیرسے چترال کی طرف ہیوی ٹریفک ،صبح سات بجے سے نوبجے تک چترال سے دیرکی طرف ہلکی ٹریفک اورنوبجے سے دن گیارہ بجے تک دیرسے چترال طرف آنے والی ہلکی گاڑیوں کیلئے ٹنل کھلارہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں