154

خیبرپختونخواحکومت کوخطرہ ،عمران خان خود میدان میں آگئے ،اتحادی جماعت کویقین دہانی کرادی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبر بنک کے معاملے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرقیادت وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ وفد نے عمران خان سے ایم ڈی خیبر بنک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے جماعت اسلامی کے وفد کو کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ ایم ڈی بنک آف خیبر نے جماعتاسلامی کے وزیرخزانہ کے خلاف اشتہار شائع کیا تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی خیبر بنک سے مراعات اور تنخواہیں بھی واپس لی جائیںورنہ خیبرپختونخواحکومت سے علیحدہ ہوجائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں