200

ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ ٹاسک مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا کو سونپ دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔ مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔قائد ایوان کی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ دیگراپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی، اے این پی، پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مرکزی قیادت سے مشاورت بھی جاری ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے اجازت ملتے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف مواخذے کی تحریک ایوان میں پیش کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں قومی وطن پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے بعد وزیر اعلی پرویز خٹک کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دوسری جانب ایم پی اے ضیااللہ آفریدی اور پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر پرویز خٹک کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں