281

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چترال کے نواحی علاقہ مستوج میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چترال کے نواحی علاقہ مستوج میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیا گیا ۔ خشک راشن پیک میں گھی، دال، چینی، آٹا، چائے کی پتی اور گرم مصالحہ جات شامل تھے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، تحصیل ناظم عبدالرحمن، مسؤل جماعۃ الدعوۃ دیر زون ابو ہارون، مسؤل جماعۃ الدعوۃ چترال عمران اور یونین کونسل کے ممبران کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا مقصد مستحقین ،نادار افراد کی مددکرنااورانہیں اپنے پاؤں پر کھڑے کرنا ہے۔اس مقصد کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں مستحق اور نادار لوگوں میں وقتاً فوقتاً خشک راشن کی تقسیم کی جاتی ہے۔تحصیل ناظم عبدالرحمن اور دیگر مقررین نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال میں آنیوالے گزشتہ سیلاب میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں