286

اوناچ یارخون روڈ کے بحالی کے لئے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین فوری فنڈدینے کااعلان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)یوسی یارخون کے عوام اوناچ روڈکی بحالی کیلئے فوری امدادکرنے پررکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔کہ انہوں نے بروقت فنڈمہیاکرنے پرعارضی طورروڈعام ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی یارخون رحمت ولی خان اورممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کامشکورہیں کہ انہوں نے یوسی یارخون کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے علاقے کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے حالات کاجائزہ لیااوراوناچ روڑکی بحالی کے لئے فوری فنڈدینے کااعلان کیاجس سے عارضی طورپرروڈعام ٹریفک کے لئے کھول دیاگیااوردیگربحالی کے کاموں کوتکمیل کرنے کے بھی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں