304

وزیراعظم کے دورہ چترال کے دوران کئے ہوئے اعلانات پر عملدرامد کو یقینی بنائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے/مولا شیرعزیز

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی ضلع چترال کے سابق امیر مولانا شیر عزیز نے وزیر اعظم نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ چترال کے دوران کئے ہوئے اعلانات پر عملدرامد کو یقینی بنائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے جو کہ تاریخ کے اس بدترین سیلاب کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال کے طول وغرض میں سیلاب کے متاثریں کو ریلیف فراہم کرنے میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ دو غیر حکومتی اداروں الخدمت فاونڈیشن اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) نے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگ ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہوگئے تھے جب مواصلات کا نظام درہم ہونے کے نتیجے میں اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا تھا اور ابنوشی و ابپاشی کا نظام بھی برباد ہوگئے تھے اور ان حالات میں چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نعیم اقبال نے فعال کردار ادا کرکے مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں نے متاثرین کو ریلیف کے سامان پہنچانے میں دن رات ایک کیا اور سیلا ب کے فوراً بعد کھانے پینے کی چیزیں دور دراز کی وادیوں تک پہنچا ئے ۔ انہوں نے ایس آرایس پی کی خد مات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس کے سو کے ذیادہ ڈگ ویلز نے چترال شہر اور اس کے مضافات میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کررہے ہیں جبکہ سیلاب سے شہر کی واٹر سپلائی اسکیم اب تک بحال نہ ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں اداروں کے ڈونرز ان کی فعالیت اور شفافیت کی وجہ سے ان کی فنڈنگ کو بڑہاتے ہیں اور دوسرے تمام پرائیویٹ اداروں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہئے۔ مولانا شیر عزیز نے عوامی فلاح کے لئے حال ہیں ایس آر ایس پی کی طرف سے شروع کردہ منصوبہ جات کا ذکر کرتے ہوئے گولین گول میں چترال شہر کے لئے دومیگاواٹ کی پیدواری گنجائش کے حا مل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، خیر آباد میں شمسی توانائی کے ذریعے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے ، چترال کے مختلف علاقوں میں چھوٹے پن بجلی گھروں کا نیٹ ورک پھیلانا اور لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں انتظار گاہ کی تعمیر شامل ہیں۔ مولانا شیر عزیز نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موسم سرما کی آمد سے پہلے پہلے سیلاب کے متاثر یں کی آبادکاری کو یقینی بنائی جائے ورنہ اس سے پیچیدہ مسائل جنم لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں