190

یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ نے آل پاکستان کوئز مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کیا

چترال (پ۔ ر)پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹرکے زیر اہتمام ملکی سطح پر مختلف یونیورسٹیوں کے مابین یوم پاکستان کے حوالے سے کوئزمقابلہ ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی نمائندگی یونیورسٹی آف چترال کی ٹیم نے کی۔سنسنی خیزمقابلے کے بعد مذکورہ مقابلے میں NUSTنے پہلی، یونیورسٹی آف پنجاب نے دوسری جبکہ ملکی سطح پر کسی بھی ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی یونیورسٹی آف چترال کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے ایونٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ کاشف آحمد اور مینہ نواز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا یہ یونیورسٹی آف چترال کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ اپنے قیام کے تین مہینوں کے اندر ملک کی صف اول کی کئی نامور جامعات سے سبقت لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں