276

ایس آر ایس پی اور پیسکو کے درمیان گولین کے دو میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کی چترال ٹاؤن میں ترسیل کے سلسلے میں معاہد ے کوحتمی شکل

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) اور پیسکو کے درمیاں گولین کے مقام پر دو میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کی چترال ٹاؤن میں ترسیل کے سلسلے میں معاہد ے کوحتمی شکل مل گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق گولین گول سے بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں ایس آر ایس پی اور پیسکو کے حکام کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد گرڈ اسٹیشن کے ذریعے بجلی کی فراہمی شروع ہوگی جوکہ واپڈا کے لیبر یونین کے تحفظات کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا جس کی وجہ سے گولین گول 2میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن میں مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا ہونے کے باوجود چترال ٹاؤن اور مضافات کو بجلی فراہم نہیں ہورہی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ گزشتہ دنوں گولین بجلی گھر کے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ایک اجلاس میں یہ بھی متفقہ طور پر فیصلہ ہواکہ بجلی گھر کو جس مقصد کے لئے تعمیر کیا گیا تھا، اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گاجبکہ اس میں سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں