364

انقلابی بنیادوں پر قدم اٹھائے جارہے ہیں جبکہ میرٹ کی عملداری میں ہر قسم کی رکاوٹ ہٹادی گئی ہیں/چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ افریدی

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ افریدی نے کہا ہے کہ بینچ اور بار دونوں اللہ کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لئے جوابدہ ہیں اور ان کے درمیان بہترین تعلق کار کے ذریعے ہی قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی اور اس سلسلے میں انقلابی بنیادوں پر قدم اٹھائے جارہے ہیں جبکہ میرٹ کی عملداری میں ہر قسم کی رکاوٹ ہٹادی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے اس عظیم کام میں وکلاء برادری نے ہمیشہ سے بینچ کاساتھ دیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوردراز کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور انفراسٹرکچروں کی تعمیر اور ججوں کی کمی کو پورا کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے سب ڈویژن مستوج کے صدرمقام بونی میں ماڈل کورٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجداللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہارکیاا ور چترال میں جوڈیشری سے متعلق مسائل کا ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں