247

نئی وفاقی کابینہ کے وزراء نے حلف اٹھا لیا

ئی وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ‘ اس سلسلے میں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ‘ جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے نئی کابینہ کے وزراء سے حلف لیا ‘ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے ‘ کابینہ میں اٹھائیس وفاقی وزراء اور 19وزرائے مملکت شامل ہیں ‘مگر نئی کابینہ میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا نئی کابینہ میں وزراء کے قلمدان کچھ یوں ہیں ‘ خرم دستگیر وزیر دفاع ‘ خواجہ آصف وزیر خارجہ ‘ احسن اقبال وزیر داخلہ ‘ مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات و نشریات ‘ سائرہ افضل تارڑ وزیر صحت ‘ اسحق ڈار وزیر خزانہ ‘ سعد رفیق وزیر ریلوے ‘ بلیغ الرحمن وزیر مذہبی امور ‘ عبدالقادر بلوچ وزیر سیفران ‘ درشن لال وزیر بین الصوبائی رابطہ ‘جبکہ طلال چوہدری ‘ عبدالرحمن کانجو ‘ ارشد لغاری ‘ حافظ عبدالکریم ‘ جاوید علی اور اکرام خان نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔دانیال عزیز جن کو وزیر مملکت نامزد کیا گیا ہے انہوں نے ابھی حلف نہیں اٹھایا‘ یادرہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز 47رکنی کابینہ کی منظوری دی تھی ‘ واضح ر ہے کہ سپر یم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں