چترال ( محکم الدین ) رُکن صوبائی اسمبلی چترال بی بی فوزیہ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف چترال کی خواتین نمایندگان ، ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چترال آسیہ انصار ،صفت گُل اور ممبران تحصیل کونسل چترال و مستوج مسلمہ بی بی ، نیلوفر و سفینہ نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ اور کہا ہے ، کہ مسلم لیگ ن اپنی ناکامی کے بعد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عمران خان کو بد نام کرنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے ۔ اور عائشہ گلالئی کو مہرے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چترال کے صدر عبداللطیف اور اسرار الدین کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکناں موجود تھے ۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے کہا ۔ کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سیاسی پارٹی کے نام سے ملک پر قابض مافیا کو عدالتوں میں گھسیٹا اور جے آئی ٹی کے ذریعے اُن کے تمام کرتوت عوام کے سامنے افشاء کروائے۔ اب جیل کی سلاخیں نظر