چترال (محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر چترال پہنچیں گے ۔ بلاول بھٹو کا چترال کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ جس میں وہ چترال پولوگراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ایم پی اے چترال سلیم خان اور سید سردار حسین انتظامات کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ پارٹی کے مقامی قائدین کے مطابق جلسے میں پچاس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ جس کیلئے بالائی چترال ، گرم چشمہ ، دروش اور چترال شہر میں جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے گاڑیوں کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ چترال پولو گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔ اور نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان ،سنیٹر روبینہ خالد ، سید فیصل کریم کُنڈی ،نجم الدین خان ، صدر ملاکنڈ ڈویژن افسر الملک ، صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان،