281

عمران خان کیخلاف عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ہے اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس حوالے سے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا ‘ قومی اسمبلی کی خاتون رکن عارفہ خالد نے اپنی تحریک میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپیکر کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا تحریک کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی جبکہ کمیٹی کی تمام کارروائی ان کیمرہ ہوگی ‘ آج قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ وہ الزام لگانے والی اور جن پر الزام عائد کیا گیا ہے دونوں کی عزت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں