قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ہے اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس حوالے سے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا ‘ قومی اسمبلی کی خاتون رکن عارفہ خالد نے اپنی تحریک میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپیکر کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا تحریک کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی جبکہ کمیٹی کی تمام کارروائی ان کیمرہ ہوگی ‘ آج قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ وہ الزام لگانے والی اور جن پر الزام عائد کیا گیا ہے دونوں کی عزت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔