272

یونیورسٹی آف چترال کی مشتہر کردہ آسامیوں کیلئے NTS کی طرف سے رول نمبر جاری کیے گئے

چترال (پ ۔ ر) یونیورسٹی آف چترال نے اپنی اشتہار نمبر ایک(01)،اشتہارنمبر دو(02) اوراشتہار نمبر تین(03) میں مشتہرکردہ آسامیوں کیلئے ٹیسٹوں کے انعقاد کو NTSکے ذریعے کرانے کا انتظام کیاہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل آخری مراحل میں ہیں اورNTS کی جانب سے اہل امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں NTSکی ویب سائٹ پر ذیل میں دئے گئے لنک سے بھی ڈاؤلوڈ کئے جاسکتے ہیں http://nts.org.pk/Test&Products/Lists/082017/UniChitral_13Aug2017_FL/Search.php
شیڈول کے مطابق پی ایس ٹو پی ڈی، فیمیل اسسٹنٹ وارڈن، پی اے، کمپیوٹر آپریٹر، کیرٹیکر، سپروائیزر، لیب سپرنٹنڈنٹ برائے کمپیوٹر سائنس اور ایل ڈی سی (جونئیرکلرک) کی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ بروزِ ہفتہ مورخہ 12 اگست2017 کو ہونگے جبکہ بقیہ تمام آسامیوں کے ٹیسٹ بروزِ اتوار مورخہ 13اگست 2017کو ہونگے۔ جن امیدواروں کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پہلے سے اہل ظاہر کیا گیا ہے لیکن ان کے رول نمبر NTSکی طرف سے جاری نہیں کئے گئے ہیں وہ مورخہ 09اگست 2017تک یونیورسٹی کے دفتر میں اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔امیدواروں کی رہنمائی کیلئے یونیورسٹی کی ایما پر NTS نے نوعِ سوالات (Content Weightage)پر درج بالا لنک پر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں