چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان دونوں کی جھوٹ، فریب اور کرپشن کی بنیاد پر قائم سیاست کا مکمل طور پر صفایا ہوگا اور پاکستان کے عوام پی پی پی کو دوبارہ بھاری اور واضح اکثریت سے اقتدار میں لائیں گے کیونکہ دونوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران قومی دولت کی لوٹے مار اور کرپشن کے علاوہ اور کوئی عوامی فلاحی کام نہ کرسکے اور پی پی پی ایک مکمل منشور اور پروگرام کے ساتھ میدان میں اتنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی ہے ۔ہفتے کے روز چترال پولوگراونڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کسانوں کو زرعی قرضوں کی فراہمی،