229

سعودی عرب سے 1 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کےلئے ایمنسٹی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانی جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہیں اگلے 2 ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوائے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں واقع پاکستان مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کےلئے معلومات فراہم کررہی ہے۔پاکستانی فاؤنڈیشن سے جاری دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مختلف لیبر کیمپوں کے بھی دورے کئے ہیں اور پاکستانی مزدوروں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں، سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھی بھرتی کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کےلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کررہی ہے اس طرح جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ زائدالمعیاد ہوچکے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں۔۔دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طو رپر 1 لاکھ 12 ہزار 251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78 ہزار 905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ 28 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں