267

ریشن ہاورہاوس کے صارفین کوبجلی کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع کردیجائیگی ریشن کے مقام پرجنرٹیروں کی تنصیب کاکام جاری

پشاور(نامہ نگار)ریشن ہاورہاوس کے صارفین کوبجلی کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع کردیجائیگی ریشن کے مقام پرجنرٹیروں کی تنصیب کاکام جاری ہے ریشن ہائیڈول پاورہاوس چترال کی بحالی کے لئے اقدامات آخری مراحل میں ہیں ان خیالات کااظہارصوبائی سیکرٹریپاوراینڈانرجی انجینئرمحمدنعیم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے وفدسے ملاقات میں کہی وفدمیں پاکستان تحریک انصاف چترال کے آفتاب احمدطاہر،سجاد احمد،محمدقاسم ،ہارون اورچترال جنرنلسٹ فورم کے عبدالودودبیگ شامل تھے وفدنے سیکرٹری پاوراینڈانرجی انجینئرمحمدنعیم کوضلع چترال میں بجلی کے بحران اورانہیں ہائیڈرل پاورہاوس کی بحالی سے متعلق چترالی عوام کی تشویش سے انہیں اگاہ کیاسیکرٹری پاوراینڈانرجی نے وفدکوبتایاکہ ریشن پاورہاوس کی بحالی کیلئے ضروری اٹھائے گئے ہیں سیلاب سے متاثرہ مشینری کوضائع کرکے ان کی جگہ جرمنی سے مشینری منگوانے کافیصلہ کیاہے اوراس کیلئے ٹینڈرجاری کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں