177

اگست کا مہینہ شروغ ہوتے ہی جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں۔

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ سے )اگست کا مہینہ شروغ ہوتے ہی جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں۔اسٹال مالکان کی تو عید ہوگئی،اسٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ملک بھر کی طر ح ضلع چترال میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں،جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں۔اسٹال بزرگ، بچے اور جوانوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جبکہ اسٹال مالکان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ دوسری جانب ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چودہ اگست کے مناسبت سے پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں