252

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 اور خبیرپختونخواہ میں 11 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 ممبران، جبکہ خیبرپختونخواہ میں 11 ممبران شامل ہیں۔ ان پارلیمانی کمیٹیوں میں تمام ریجنل صدور کے نام شامل ہیں۔پنجاب کیلئے 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور، اسدعمر، عامر کیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحاق خان خاکوانی اور شفقت محمود شامل ہیں۔پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹفکیشن تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں