304

یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،اے سی عبدالاکرم/ڈی ایس پی محی الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرچترال محی الدین نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی کئی ہیں۔ چترال کے تمام یونین کونسل کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز،مشاعرے، خاکے اور ملی ترانوں کے مقابلے ہوں گے ۔ پرچم کشائی میں قومی ترانہ سنایاجائے گا۔پروگرام میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے۔زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چترال پولوگروانڈمیں ستروین جشن آزادی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اورڈی پی او چترا سیدعلی اکبرشاہ مہمان خاض ہونگے اس موقع پرچترال پولوگروانڈمیں چترال سکاوٹس ،چترال پولیس اورچترال لیویزکی ٹیموں کے درمیان پولومیچ بھی گھیلاجائے گااورچترال سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاسٹ کررہے ہیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے یہ دلیراورپرجوش جوان اسٹیج کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرین گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں