چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال کے مختلف علاقوں میں ستروین یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔پولوگروانڈچترال میں چترال پولیس ،چترال سکاوٹس،چترال لیویزاورضلعی انتظامیہ ایک شاندارپروگرام کاانعقاد کیاجس کامہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین تھے ۔ پرچم کشائی میں قومی ترانہ سنایاگیااور سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاسٹ کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے یہ دلیراورپرجوش جوان اسٹیج کے سامنے سے گزرتے وقت سلامی پیش کی۔اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی آسانی سے ملنے والی چیزنہیں ہے اس کاحصول اوراس کی حفاظت بے پناہ قربانیوں کاتقاضاکرتی ہے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ آزادی کے اس چراغ کوروشن رکھنے کے لئے اپنے حصے کاکرداراداکرتے رہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کابخوبی علم ہے کہ اس چمن کی آبیاری میں اہل چترال کاحصہ کسی سے کم نہیں ہے چترال اپنی منفروثقافت ،امن پسندی اورخوبصورت جغرافیائی خدوخال کی وجہ سے بین الاقوامی طورپرپہچاناجاتاہے ۔پاک فوج ،چترال سکاوٹس اورچترال پولیس کی اس
چرال میں ملی مسلم لیگ چترال کے زیراہتمام استحکام پاکستان کاروان کااہتمام کیاگیا جس میں مذہبی سیاسی عکسری جماعتوں کے قائدین نے شرکت کاروان ملی مسلم لیگ چترال کے صدرمحمدعمران ایوب کے زیرصدارت نکالاگیا ریلی جواسمہ شہیدگراونڈسے ہوتاہواپولوگراونڈمیں احتتام پذیرہواجہان پرپاکستان کے استحکام اورکارعزم کیاگیا اورپاک وطن کی حفاظت کے لئے دعائیں کی گئی۔