261

وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جی او سی علی عامر

سوات( نامہ نگار) جنرل اپریشنل کمانڈر آرمی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل علی عامر نے کہا ہے کہ اس مٹی کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور سوات میں امن کو مزید مستحکم کریں گے ، کانجو کیمپس میں پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم کھلی اور پر امن فضا ء میں زندگی گزار رہے ہیں جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر اسکو ممکن بنا یا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن یہاں کے عوام پاک فوج اور دیگر اداروں کی وجہ سے قائم ہوا ہے اور شدت پسندوں کی غلامی سے نجات ملی اور ہماری کوشش ہے کہ اس امن کو مزید مستحکم بناکر یہاں کے عوام کو مزید پر امن ماحول فراہم کریں ، اس موقع پر میجر جنرل علی عامر اعوان نے 20آرمی افسران کو ترقی کے رینک بھی لگائیں ، تقریب کے دوران میجر جنرل علی عامر اعوان نے پرچم کشائی کی ، اس موقع پر سکولوں کے بچوں ، علاقہ کے معززین ، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی اور سکول کے بچوں نے ملی نغمے گائیں اور ٹیبلو پیش کئے ، تقریب کے اخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں جنرل اپریشنل کمانڈر علی عامر اعوان نے انعامات تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں