232

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے (بی ایس ۔17) کی اسامیوں کے نتائج کا اعلان

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسٹبلشمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹس میں باالترتیب مینجمنٹ سروس آفیسرز (بی ایس۔17) اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز (بی ایس ۔17) کی اسامیوں کے لئے صوبائی مقابلے کے امتحانات کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ مقابلے کے امتحانات کے تحریری حصے میں کل618امیدوار اہل قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ناکام ا میدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیل پیپرز کی ری چیکنگ یا ری ٹوٹلنگ کے لئے مذکورہ نتائج کے اعلان کے20دنوں کے اندر کمیشن سے رابطہ کریں۔کمیشن مذکورہ مدت کے خاتمے کے بعد کسی درخواست پر غور نہیں کرے گاجبکہ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائیکالوجیکل تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوزکا شیڈول16اگست2017کو کمیشن کی سرکاری ویب سائٹwww.kppsc.gov.pkپر دیکھ سکتے ہیں۔اہل امیدواروں کے نام ان کے رول نمبرز اور ولدیت کے ساتھ درج ہیں جو کہ منسلکہ فائل میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

http://www.kppsc.gov.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں