232

کوشٹ روڈبمقام بومباغ منقطع ،علاقے کے مکینوں کوشدیدمشکلات کاسامنا

چترال (نامہ نگار)کوشٹ کے عوام کوسب ڈویژن مستوج سے لنک کرنے والی سٹرک بومباغ کے مقام پردریامستوج میں شدیدطیغانی کی وجہ سے دریابردہوچکاہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے چونکہ اس روڈکی توسیع ومرمت کے لئے خطیررقم بھی مختص ہوچکاہے لیکن مقامی ٹھیکہ داراورمتعلقہ محکمہ کی غفلت کی وجہ سے علاقے کی عوام شدیدمشکلات سے دوچارہیں ۔روڈکی مخدوش صورت حال کوبروقت جانتے ہوے لوگوں نے بارباراصرارکیاکہ اس جگے میں بروقت کام کیاجائے لیکن محکمے اورٹھیکہ دارنے کوئی اہمیت نہیں دیااسی وجہ سے سکول اورکالج جانے والے طلباء وطالبات اورمریضوں کوہسپتال تک رسائی انتہائی مشکل ہوچکاہے لہذاحکام بالایعنی ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اوردیگرمنتخب نمائندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس روڈ پرفوری کام شروع کیاجائے۔ورنہ علاقے کے خواتین وحضرات سخت اقدام اٹھانے پر مجبورہوں گے جس کی تمام ترذمہ داری مقامی انتظامیہ اورمنتخب نمائندگان پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں