چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ تین سطحوں پر مشتمل موجود ہ بلدیاتی نظام میں پہلی بار اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوگئے ہیں اور منتخب نمائندوں کو مقامی طور پر اپنے وسائل میں اضافے اور سرکاری اداروں کی نگرانی کا اختیار بھی حاصل ہے اور اس مقصد کے لئے اس نظام کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے اور خواتین کونسلر وں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے اس نظام سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ بدھ کے روز لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام خاتون بلدیاتی نمائندوں کی لیڈرشپ اور سیاسی استعداد کار بڑہانے کی ایک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے لیڈپاکستان کی اس پراجیکٹ کو لوکل گورنمنٹ سسٹم کے لئے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے خواتین کو اس نظام میں بہت ہی اہمیت حاصل ہے جن کو تینوں سطحوں میں نمائندگی کا حق دیا گیا ہے اور ان کے لئے بجٹ