چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کا الگ تھلگ جلسہ عوامی نیشنل پارٹی نے جمعرات کے روز دروش میں منعقد کیا جس سے پارٹی کی صوبائی خاتون قائدین نے خطاب کرتے ہوئے چترال کی سرزمین کو پارٹی کے لئے نہائت زرخیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنگ پہاڑوں کے درمیان رہنے والے اس علاقے میں فخر افغان باچا خان کے ماننے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور آنے والا دور اے این پی کا ہی ہوگا اور اگلے سال الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی شکست فاش صاف نظر آ رہی ہے ۔ دروش کے مقام پر اے این پی کی صوبائی خواتین کمیٹی کے چیرمین شازیہ اورنگزیب، سیکرٹری شگفتہ ملک اور اراکین خدیجہ سردار، خورشید بیگم، یاسمین ضیاء، ڈاکٹر شاہین، سلمیٰ جہانگیر نے خواتین کی ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کے عوام کو مایوسی اور پسماندگی کے علاوہ کچھ نہ دے سکے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام اب دوبارہ فخر افغان باچا خان کی راہ دیکھ رہے ہیں اور اگلے سال ان کو دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے