112

خواتین کی سیاسی تاریخ میں ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے پارٹی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) جمعرات کے روز چترال کے ٹاؤن دروش میں منعقد ہ اے این پی کی خواتین کے جلسے کو چترال کی سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے جس کا اہتمام اے این پی کی سینئر لیڈر اور ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردارنے کیا تھا جس نے دن رات کی محنت سے کم وبیش ایک ہزار خواتین کو پارٹی کے پلیٹ فارم میں جمع کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس علاقے میں خواتین میں سیاسی قیادت کی کوئی کمی نہیں۔ خواتین کی سیاسی تاریخ میں ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے پارٹی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دریں اثناء اپنی نوعیت کا یہ پہلا جلسہ بہترین انتظامات اور نظم وضبط کے لحاظ سے بھی تاریخی بتائی جاتی ہے جس میں خدیجہ سردار کی صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل شامل ہے اور اس تاریخی اجتماع کے بعد چترال میں پارٹی کو نئی جہت مل جانے والی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email