323

خیبرپختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(ریسکیو1122)ریکروٹمنٹ شیڈول کے مطابق خالی آسامیاں کی لسٹ جاری

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال الاکرام نے ایک اخباری بیان میں خیبرپختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(ریسکیو1122)ریکروٹمنٹ شیڈول کے مطابق خالی آسامیاں کی لسٹ جاری کی ہے ۔جن میں مختلف آسامیوں پرفزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدوارتحریری ٹیسٹ کے لئے خیبرپختونخواکی ویب سائٹrescue1122.kp.gov.pkپراپنانام وکوائف لسٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریری ٹیسٹ کے لئے اہل اُمیدواروں کی فہرستrescue1122.kp.gov.pk /23اگست 2017،تحریری ٹیسٹ پشاورسپورٹس کمپلیکس میں29اگست 2017 بوقت 8.00بجے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر،ایمرجنسی آفیسر،سٹیشن ہاوس انچارج ،کنٹرول روم انچارچ،آفس سپرٹینڈنٹ ،اکاؤنٹ اسسٹنٹ ،آفس اسسٹنٹ ،آڈیوویڈیوکیمرہ مین ہوگا۔تحریری ٹیسٹ پشاورکمپلیکس میں 30اگست بوقت صبح 8.00ٹرانسپورٹ میٹنیس انسپکٹر،لیڈفائرریسکیور،کمپیوٹرٹیلی فون ،وائرلیس آپرئیر،شفٹ انچارج ،وائرلیس ٹیکنیشن،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن،ڈائیور(تیراک)الیکٹریشن ،فائرریسکیو،ڈیزاسٹرایمرجنسی ریسپانس ٹیم ریسکیورہوگااورتحریری ٹیسٹ پشاورکمپلیکس میں 31اگست بوقت صبح 8.00سینئرسٹورکیپر،آپریٹرہیوی مشینری ،آٹوٹیکنیشن،سیکیورٹی انچارج ،جونئیرکلرک،سٹورکیپر،ہیلپرہیوی مشینری ایچ ٹی وی ڈرائیور،ایل ٹی وی ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈآفس ٹینڈنٹ ،پلمبر،مالی اورسویپرکاہوگا۔انہوں نے سلیکشن کاطریقہ اورقواعدوضوابطہ کے بارکے میں کہاکہ تحریری ٹیسٹ کیلئے خیبرپختونخواکی ویب سائٹrescue1122.kp.gov.pkپرلسٹ دیکھی جاسکتی ہے ،ٹیسٹ کے لئے آنے والے اُمیدواران کوکوئی ٹی اے /ڈی اے نہیں دیاجائیگا،امیدواران اپنااصل کمپیوٹرائزقومی شناختی کارڈٹیسٹ کے موقع پراپنے ہمراملائیں،تمام اُمیدواران کی بھرتی خاؒ لصتامیرٹ پرکی جائیگی،مجازحکام کسی بھی امیدوارکواس کی قابلیت اوراہلیت کی بنیادپرکسی بھی عہدہ پرتعینات کرسکتی ہے ،منتخب امیدوران کوصوبے کے کسی بھی ضلع میں تعینات کیاجاسکتاہے اورتحریری امتحان میں کامیاب امیدواران کواٹرویوکے لئے بعدمیں آگاہ کیاجائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں