چترال(رپورٹ شہریار بیگ) اورغوچ نوغور گری جیب ایبل پُل پر کام کی بندش کے خلاف اورغوچ کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جمعہ کے روز اورغوچ کے مقام پر عوام اورغوچ نے بڑا احتجاجی جلسہ کرکے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیٹ لائن دیتے ہوئے کہاکہ پل کی تعمیراتی کام پر کام شروع نہ ہوا تو اگلے جمعہ کے روز اورغوچ سے تعلق رکھنے والے بوڑھے،خواتین اور بچے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے روڈ بلاک اوربھوک ہڑتال اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک مذکورہ