230

مشاورت مکمل ،24جماعتوں کا آئندہ الیکشن میں مشرف کا ساتھ دینے پراتفاق

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے لئے دعا خیر دیدی ہے۔ 24جماعتوں نے آئندہ الیکشن میں اے پی ایم ایل کا ساتھ دینے کے لئے حامی بھر لی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ الیکشن کے لئے سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ان کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پیر پگاڑہ، مسلم لیگ ق ، سنی اتحاد ، اتحاد بین المسلمین، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سر زمین سمیت تقریباً24گروپوں سے دبئی میں ملاقاتیں کر چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ایک چھتری تلے الیکشن لڑنے کی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ الیکشن2018ء کا الیکشن وہ اپنی شناخت پر لڑیں گےتاہم حکومت سازی کے لئے پرویز مشرف کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم دعا خیر دیتے ہیں اگلے الیکشن میں تمام سیٹیں آپ کی جھولی میں ڈالیں گے۔ سنی اتحاد، اتحاد بین المسلمین نے اے پی ایم ایل کی حمایت کیلئے پکے وعدے کر لئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے بیٹے کو بھی ملاقات کیلئے دعوت دی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ انکی نووارد جماعت سیب ھیا تحاد کرنے کے لئے بات کی جائیگی۔ اے پی ایم ایل ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی 3بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپ ارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی اے پی ایم ایل میں شمولیت کے لئے رابطہ کر چکے ہیں۔ ریاض فتیانہ نے بھی سابق صدر سے عہد کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ بہت اچھے رزلٹ دیں گے اور درجنوں سیاسی رہنماؤں سے انکی بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں