475

وطن کاگیت۔۔۔۔۔۔۔۔علامہ مفتی سطان احمدقادری، پائی خیل، میانوالی

اے پیارے وطن تیری
ہرچیزپیاری ہے
دیکھوجشن آزادی کی
ہرگھرمیں تیاری ہے
پرچم کاسماں آیا
جھنڈیوں کی بہارآئی
پرچم لہراتے ہیں
خواہ گھرہویاگاڑی ہے
جب ماہِ اگست آئے
فورٹی سیون(1947)پلٹ آئے
بدلہ خون شہیدوں کا
یہ دھرتی ساری ہے
ہرفردپہ لازم ہے
احترام آزادی کا
جس کی خاطرلاکھوں نے
جان اپنی واری ہے
سب شکربجالاؤ
اس نعمت باری پر
پاکستان ملاہم کو
یہ نعمت باری ہے
ہرچیزمیسرہے
جوچیزطلب میں ہو
زندگی کی ضرورت کا
ہرچشمہ جاری ہے
ہم اس کی حفاظت پر
دل وجان سے قربان ہوں
سلطان احمدقادری
اک ادنیٰ لکھاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں