چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی واقلیتی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان اور اس کے بعد تعمیر پاکستان میں اقلیتی برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ شریک رہے ہیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اور میاں محمد نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جس نے اقلیتوں کو ان کا حق اور مرتبہ دلانے میں خصوصی اقدامات کردی ہے اور موجودہ حکومت کے زیر اہتمام انتہائی سجیدگی اور تندہی سے ایسے خطوط پر کام جاری ہے کہ مختلف مذاہب کے پیروکار اقلیتوں میں پاکستان سے والہانہ محبت اور لگاؤ پیدا ہو اور اس کی تعمیر و ترقی میں مزید تندہی سے کام کریں اور دنیا کی منفرد تہذیب وثقافت اور مذہب کے حامل کالاش لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے کام کا سہرا بھی موجودہ